گلیشیئر پگھلنے کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ ہے:مصدق ملک

گلیشیئر پگھلنے کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ ہے: مصدق ملک

کراچی: وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک  کا  ماحولیاتی ماہرین، سماجی کارکنوں اور میڈیا  سے مکالمہ

ڈاکٹر مصدق ملک کامون سون سیزن سے قبل موسمیاتی تیاریوں اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات پر زور

کراچی مختلف خیالات اور ثقافتوں کا شہر ہے، اس تنوع سے سیکھنے آیا ہوں.

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ماحولیاتی ماہرین اور سول سوسائٹی کی تجاویز  سےمؤثر موسمیاتی پالیسیاں تشکیل دی جائیں گی، مون سون بارشوں سے قبل حفاظتی اقدامات اور تیاریوں کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ گلیشیئر پگھلنے کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ ہے۔حکومت ممکنہ سیلابی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی  ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ  آبی ذخائر اور ڈیم اضافی بارشوں کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بعض علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک سالی کا خدشہ  موجود ہے،شہری علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ اور شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خطرہ برقرار ہے،سیلاب اور خشک سالی  زراعت، خوراک، معیشت اور انفراسٹرکچر کیلئے سنگین خطرات ہیں۔ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں اور عوام کو مل کر کام کرنا ہوگا،پائیدار موسمیاتی اقدامات عوامی شمولیت اور باہمی تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے۔ماحولیاتی کارکنوں، محققین اور ماحول دوست تنظیموں کی خدمات کو سراہنے اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔پاکستان شمسی اور ہوا سے توانائی پیدا کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔قابل تجدید توانائی کے فروغ سے کوئلے پر انحصار، کاربن اخراج اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی،  پالیسی سازی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے  اسٹیک ہولڈرز  کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں