خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ حساس مذاکرات کے دوران ایسے بیانات اور اقدامات سے گریز کیا جائے جو غلط فہمیوں کو جنم دیں، خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، تشدد اور عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
عاصم افتخار کا سلامتی کونسل میں بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سفارت کاری اور مسلسل مذاکرات ہی متنازع امور کے پائیدار حل کا واحد راستہ ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، تشدد اور عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، پاکستان کشیدگی میں کمی، جنگ بندی اور علاقائی استحکام کے لیے تعمیری سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
