تربیلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول سے 91 فٹ بلندہو گیا

تربیلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول سے 91 فٹ بلندہو گیا

ہری پور حالیہ مون سون کی بارشوں اور بالائی اضلاع سے آنے والے سیلابی ریلوں کی آمد کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق ہری پور تربیلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول سے 91 فٹ بلندہو گیا ۔تربیلا ڈیم میں آج پانی کی سطح 1493.70 فٹ ہے جبکہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ اور فل لیول 1550 فٹ ہے۔

تربیلا ڈیم میں آج پانی کی آمد 213700 کیوسک جبکہ اخراج 159300 کیوسک ہے۔بجلی کے تمام سترہ پیدواری یونٹ کام کر رہے ہیں۔تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4980 میگا واٹ ہے تاہم اس وقت  بجلی کی پیدوار 4558 میگا واٹ ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں