فیلڈ مارشل اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، امن عمل بچانے کیلیے پاکستان اور قطر سرگرم

فیلڈ مارشل اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، امن عمل بچانے کیلیے پاکستان اور قطر سرگرم

ایران، امریکا امن عمل کو بچانے کیلیے پاکستان اور قطر سرگرم ہوگئے ہیں

تیزی سے بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق عباس عراقچی نے امریکی حملوں کی شدید مذمت کی اور انھیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ سینئر امریکی حکام کے بیانات جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ معاہدے کے مزید پابند نہیں ہیں اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ واشنگٹن نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو کسی مہم جوئی کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے دفاع کیلئے تہران کے عزم کا اعادہ کیا ہے، یہ ٹیلی فونک رابطہ ایسے وقت میں ہوا جب اسلام آباد نے امن کے عمل کو ناکام ہونے سے روکنے کیلیے پس پردہ سفارت کاری کو تیز کیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں