ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی مالی معاونت کی منظوری

ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی مالی معاونت کی منظوری

ورلڈ بینک اعلامیہ  کے مطابق مالی معاونت کا مقصد ملک میں بجلی کے ترسیلی نیٹ ورک کو مضبوط بنانا ہے۔منصوبے سے بجلی کے بریک ڈاؤن میں کمی اور ترسیلی نظام کو جدید بنایا جائے گا۔

کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق پاکستان میں توانائی کے چیلنجز ملکی معاشی استحکام سے گہرے جڑے ہیں۔بجلی کے کمزور ترسیلی نظام کے باعث کروڑوں پاکستانی متاثر ہو رہے ہیں۔پیداواری صلاحیت کا پورا استعمال نہ ہونے سے عوام لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی بھگت رہے ہیں۔

کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق منصوبے کے تحت ترسیلی گرڈ کو مستحکم کرنے کے لیے جدید آلات نصب کیے جائیں گے۔اہم سب اسٹیشنز پر بجلی کے بہاؤ کو بہتر بنایا جائے گا۔ گھروں، کاروبار اور صنعتوں تک زیادہ سے زیادہ ماحول دوست بجلی پہنچانے میں مدد ملے گی۔یہ منصوبہ بجلی کی لاگت کم کرنے اور گرڈ میں قابلِ تجدید توانائی شامل کرنے میں مددگار ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں