میئر کراچی نے رٹائرڈ ملازمین کو بقایاجات ادا کردیے
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ریٹائر ملازمین کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر میں ریٹائر پنشنرز میں چیکس کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریٹائر ملازمین میں پنشن بقایاجات کے چیکس تقسیم کیے۔
اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میونسپل کمشنر ابرار جعفر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
میئر کراچی نےولی کہا کہ یہ تمام مسائل ہمیں ورثے میں ملے، مگر پاکستان پیپلز پارٹی کی شہری حکومت ریٹائر ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔آج ریٹائر ملازمین میں 38 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چیکس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔جب ہم نے ذمہ داریاں سنبھالیں تو تقریباً 11 ارب روپے کے واجبات ادا کرنا باقی تھے، جن میں سے اب تک 6 ارب روپے سے زائد کے واجبات ادا کیے جا چکے ہیں.
میئر کراچی مرتضی وہاب نےولی کہا کہ ہماری عوام دوست پالیسیوں کی بدولت آج ہم ملازمین کو ان کے واجبات ادا کر رہے ہیں، یہی بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے
