ایس ای سی پی نے ہاؤسنگ فنانس کے نئے دروازے کھول دیے
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام تک رسائی مزید آسان، ایس ای سی پی کی تجویز پر نان بینکنگ کمپنیاں بھی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام میں شامل
وفاقی حکومت نے نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کو اسکیم کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی
ایس ای سی پی کے مطابق نان بینکنگ ہاؤسنگ فنانس اور انویسٹمنٹ فنانس کمپنیاں ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کر سکیں گی، مائیکرو فنانس کمپنیاں اپنا گھر اسکیم کے تحت 50 لاکھ روپے تک قرض دے سکیں گی،اسکیم کے تحت پہلے 10 سال کے لیے صرف 5 فیصد شرح منافع پر قرض دستیاب ہو گا۔
ایس ای سی پی کے مطابق کے مطابق این بی ایف سیز کا نیٹ ورک دور دراز پسماندہ علاقوں تک ہے،این بی ایف سیز سے ہاوسنگ فنانس کے لیے فریم ورک جاری کر دیا گیا ہے۔این بی ایف سیز بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے اشتراک سے بھی قرض فراہم کر سکیں گی۔
