وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران آمد، شہید علی خامنہ ای کے لیے فاتحہ خوانی

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران آمد، شہید علی خامنہ ای کے لیے فاتحہ خوانی

وزیراعظم ایران سے ترکیہ کے سرکاری دورہ کے لیے استنبول اور فیلڈ مارشل وطن واپس روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے تہران پہنچے اور شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

رپورٹس کے مطابق پہلے فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچے جہاں ایرانی وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے تہران ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

فیلڈ مارشل کے بعد وزیراعظم وفد کے ہمراہ پہنچے، وفد میں عطا تارڑ، بلاول بھٹو، مراد علی شاہ، نیر بخاری، دیگر وزرا اور ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔

تہران آمد کے بعد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امام خمینی حسینیہ سینٹرپہنچے جہاں شہید کا جسد خاکی رکھا گیا ہے۔

پاکستانی سول اور عسکری قیادت نے شہید کے لے فاتحہ خوانی کی اور نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وزیراعظم نے اسلام کے لیے شہید سپریم لیڈر کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی دہائیوں تک غیر معمولی بصیرت، حکمت اور دوراندیشی کے ساتھ ایرانی قوم کی رہنمائی کی۔

وزیراعظم نے سپریم لیڈر، آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور برادر عوامِ ایران کے ساتھ اس قومی سانحے پر مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور شہید رہنما کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں