بلوچستان اور پختونخوا کی سرحد پر کوچ کھائی میں گرنے سے 40مسافر جاں بحق

بلوچستان اور پختونخوا کی سرحد پر کوچ کھائی میں گرنے سے 40مسافر جاں بحق

کوچ میں ڈرائیور سمیت 36 افراد سوار تھے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، امدادی سرگرمیاں جاری

کوئٹہ: بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 40مسافر جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر واقع دانہ سر کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں اب تک 40 مسافر جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بس انتظامیہ کے مطابق مسافر کوچ میں ڈرائیور سمیت 36 افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع شیرانی کی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں

ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122، فرنٹیئر کور (ایف سی)، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں