غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری کا فیصلہ

غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی چیف سکریٹریز، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیرکو خط لکھ دیا۔

وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کےلیے چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی خط لکھا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ویزا کے بغیر مقیم کسی بھی افغان شہری کو 10 جولائی سے گرفتار کیا جائےگا۔  افغان شہریوں بشمول ویزا، اوور اسٹےکیسز کی ڈی پورٹیشن میں تیزی لائی جائے اور تمام ڈپٹی کمشنرز، پولیس، قانون نافذکرنے والے اداروں کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔

خط میں کہا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 11جولائی سے وزارت داخلہ کو رپورٹ بھیجی جائے جس میں بغیر ویزے کے پکڑے گئے افغان شہریوں کی تعداد بتائی جائے جبکہ رپورٹ میں کی گئی کارروائی اور ان کی موجودہ حیثیت بھی شامل ہو۔فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں