پیمرا نے جیو نیوز کا لائسنس 15 دن کے لئے معطل کردیا
جیو نیوز کا لائسنس فی الفور 15 دن کے لیے معطل کردیاگیا۔
پیمرااتھارٹی کے مطابق جیو نیوز پر 10 محرم الحرام، 26 جون 2026 کو پروگرام "سفرِ عشق” میں نا قابل قبول مذہبی تصویر کشی کی گئی۔جو نا صرف لائسنس کی خلاف ورزی بلکہ مذہبی، معاشرتی اور ثقافتی اقدار اور اصولوں کے منافی ہے۔
جیو نیوز کا 15 دن کے لئے لائسنس معطل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب جیو نیوز نے وضاحتی بیان میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت بھی کرلی ہے۔
