کرپشن کیس میں گرفتار پراجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی عدالت میں پیش
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں
بی آر ٹی ییلو لائن مبینہ کرپشن کیس سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو پیش کیا گیا۔
ضمیر عباسی کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت لایا گیا پہلی بار ان کے ہاتہوں میں ہتکھڑیاں لگی ہوئیں تھیں۔
تفتیشی افسر شیر زمان نے کہا کہ ملزم سے تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ملزم سے مزید انوسٹیگیشن کرنی ہے۔
ملزم کے مزید 9 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے کرپشن کیس میں گرفتار ضمیر عباسی کے ریمانڈ میں 4 روز توسیع کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
