امریکی تحویل میں لئے گئے 22 ایرانی کراچی پہنچ گئے:اسحاق ڈار

امریکی تحویل میں لئے گئے 22 ایرانی کراچی پہنچ گئے:اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے حال ہی میں تحویل میں لیے گئے جہاز لیونور ڈیوینا کے عملے کے ایران سے تعلق رکھنے والے 22 ارکان بحفاظت کراچی پہنچ گئے ہیں اور اب ان کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے حال ہی میں روکے گئے جہاز لیونور ڈیوینا کے 22 ایرانی عملے کے ارکان بحفاظت کراچی پہنچ گئے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کراچی پہنچنے والے 22 ایرانی عملے کے ارکان کی وطن واپسی کے انتظامات جاری ہیں اور اس کے لیے پاکستان میں ایرانی سفارتی مشنز کے ساتھ قریبی تعاون سے ان کی جلد اور محفوظ وطن واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔اس پورے عمل کے دوران پاکستان امریکی اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں رہا اور گزشتہ دو ماہ کے دوران ایرانی عملے کے ارکان کا یہ چوتھا گروپ ہے، جن کی وطن واپسی پاکستان نے ممکن بنائی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان پہنچنے والے 22 افراد سمیت اب تک 70 سے زائد ایرانی شہریوں کو پاکستانی سرزمین کے ذریعے بحفاظت ایران واپس بھیجا جاچکا ہے۔

نائب وزیراعظم نے اپنے بیان میں ایرانی قیادت کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔وزارت خارجہ کی ٹیم اور تمام متعلقہ پاکستانی اداروں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتا ہوں جنہوں نے ایرانی شہریوں کی محفوظ اور بحفاظت وطن واپسی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں