وزیرداخلہ سندھ کراچی پہنچ گئے،مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

وزیرداخلہ سندھ کراچی پہنچ گئے،مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار یومِ عاشور کے موقع پر کراچی پہنچ گئے، مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے مرکزی جلوس کی گذرگاہ کا دورہ کیا، سیکیورٹی انتظامات، پولیس ڈپلائمنٹ اور داخلی و خارجی راستوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو,ایڈیشنل آئی جی کراچی ودیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ضیاء الحسن لنجار کی مرکزی جلوس کے منتظمین سے ملاقات، عزاداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سیکیورٹی اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے پولیس افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ کارکردگی،جذبۂ خدمت،محنت اور فرائض کی ذمہ دارانہ انجام دہی کو سراہا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ یومِ عاشور کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔مرکزی جلوس کے اختتام تک سیکیورٹی، نگرانی اور ٹریفک مینجمنٹ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں