ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وطن واپس روانہ

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان و طن واپس روانہ ہوگئے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے۔

ایرانی وفد میں پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم بھی شامل تھے۔

صدرپاکستان آصف علی زردای، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے نور خان ایئربیس پر ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ ایرانی صدر خصوصی طیارے میناب 168 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔

ایرانی صدر کو پاکستان آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں نے بھی سلامی دی۔

روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ایرانی صدر کو پھول پیش کیے.

پاکستان اور ایران کے جھنڈے تھامے بچے ایرانی صدر کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ ایرانی صدر نے ہاتھ ہلا کر بچوں کے خیر مقدمی نعروں کا جواب دیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی قیادت کے ساتھ والہانہ انداز میں مصافحہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے بعد ایرانی صدر وطن واپس روانہ ہوگئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں