ایران نےمعاہدےکی پابندی نہیں کی تو جو کرنا ضروری ہوا وہ کروں گا: صدرٹرمپ

ایران نےمعاہدےکی پابندی نہیں کی تو جو کرنا ضروری ہوا وہ کروں گا: صدرٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طورپرکھل گئی، ایران آبنائے ہرمز میں بہت اچھا اقدام کررہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طورپرکھل گئی ہے۔

ٹرمپ نے ساتھ ہی دھمکی دی کہ ایران نےمعاہدےکی پابندی نہیں کی تو جو کرنا ضروری ہوا وہ کروں گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب تک ایران ہمارا احترام کرتا رہےگا،ہمارےدرمیان کسی قسم کی کوئی مشکل یا تنازع پیدا نہیں ہوگا ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سب جانتےہیں ایران بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے معائنوں پر رضامند ہوجائے گا، ایران مستقبل میں طویل عرصےتک جوہری شفافیت یقینی بنانے کیلئے راضی ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں