ایران کے 12 ارب ڈالر منجمد اثاثوں کے اجرا کیلیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی: باقر قالیباف
ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ ایران امریکا مذاکرات میں ایران کے 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
آبنائے ہرمز کے معاملے پر بات چیت کے لیے ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی عمان پہنچ گئے۔
اسپیکر باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کے تصادم یا کشیدگی سے بچنے کے لیے جہازوں کی آمدورفت پر رابطے کا نظام قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات کی بنیاد پر لبنان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی ضمانت دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
