پیپلز پارٹی کے پاس آزاد امیدوار کی شمولیت کے بعد 12 سیٹیں ہو چکی ہیں:نیئر بخاری
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس آزاد امیدوار کی شمولیت کے بعد 12 سیٹیں ہو چکی ہیں۔ سپریم اپیلٹ بینچ نے پی پی پی کے دو کامیاب امیدواروں کا آرڈر سسپینڈ کر کے 2 جولائی کی تاریخ دے دی۔ پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں جیتنے والے پی پی پی امیدوار کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ہرا کر مخالف کو فارم 49 جاری کیا گیا۔
نیئر حسین بخاری نے کہا کہ الیکشن قوانین کے تحت پولنگ کے 14 دن کے اندر آفیشل گزٹ جاری ہونا ضروری ہے، جو اب تک نہیں ہوا۔آفیشل گزٹ جاری ہونے سے پہلے ہی چیف الیکشن کمشنر نے آزاد امیدوار کو IPP کا ممبر قبول کر کے پری میچور فیصلہ کیا۔جی بی میں معاملات آئین اور قانون کے مطابق نہیں چل رہے۔پی پی پی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پی پی پی کے پاس مخصوص اور ٹیکنوکریٹ نشستیں ملا کر 17 سے 19 سیٹوں کی واضح اکثریت بنتی ہے۔آئی پی پی کی قیادت نے پیپلز پارٹی سے ملاقات کر کے حکومت سازی میں تعاون کے بدلے وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔ پی پی پی قیادت فیصلہ کرے گی کہ حکومت کیسے بنانی ہے اور کس کو اتحاد میں شامل کرنا ہے۔میری قمر زمان کائرہ اور امجد حسین ایڈووکیٹ کی امیر مقام اور حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات ہوئی ہے۔انشاءاللہ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی۔سلام آباد کے لیول پر مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بھی بات چیت ہوئی ہے، سیاسی ڈائیلاگ کا عمل جاری ہے۔
