پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم انسان ہیں، ایران سے معاہدے میں مدد کی:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف عظیم انسان ہیں، ایران کے ساتھ معاہدے میں پاکستان نے ہماری مدد کی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم انسان ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے درمیان اچھی ہم آہنگی ہے.فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا بہت احترام کرتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایرانیوں کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور ان لوگوں سے واقف تھےاس لیے ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں پاکستان نے بہت اچھا کردار ادا کیا۔

صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سابقہ معاہدے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ 2015 میں ہونے والا جوہری معاہدہ تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی تک نئے ایرانی رہنما سے بات نہیں کی ہے مگر وہ کافی ہمت رکھتے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین سے کہا وہ ایران کے تنازع سے دور رہے، ایران کے ساتھ تنازع میں شامل نہ ہونے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ذاتی طور پر چین سے کہا وہ آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل پر بہت زیادہ انحصار کے باوجود مداخلت نہ کرے اور چینی صدر شی جن پنگ نے تنازعہ سے باہر رہنے پر اتفاق کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  وہ رواں سال ترکی جائیں گے اور 2026 میں ہی کسی وقت چین کا ایک اور دورہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا چینی صدر شی جن پنگ ستمبر میں یہاں آ رہے ہیں لیکن ہم چین میں ہونے والی ایک بڑی کانفرنس کے لیے واپس جا رہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں