روبینہ خالد اور ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کراچی میں نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹر کا افتتاح کردیا

روبینہ خالد اور ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کراچی میں نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹر کا افتتاح کردیا

کراچی: چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کراچی میں نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹر اور ماڈل ای پی آئی سینٹر کا افتتاح

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں کے ہمراہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (NICH)کراچی میں بینظیر نشونما پروگرام کے تحت قائم کیے گئے نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹر اور ای پی آئی سینٹر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب  کرتے ہوئے  سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹر بینظیر نشونما پروگرام کا ایک اہم جزو ہے اور یہ معتدل اور شدید غذائی قلت  کے شکار بچوں کو خصوصی نگہداشت اور علاج فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ پروگرام نے نشونما فیسیلیٹیشن سینٹرز کو نیوٹریشن ساٹیبلائزیشن سینٹرز سے منسلک کرنے کے لیے ایک مؤثر ریفرل میکانزم قائم کیا ہے تاکہ غذائی قلت کے شکار بچوں کی بروقت شناخت، ریفرل اور علاج کو یقینی بنایا جا سکے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ  نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹر حکومت پاکستان، حکومت سندھ، بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں اور صوبائی صحت حکام کے بچوں کی غذائی قلت کے خاتمے اور کمزور خاندانوں کی صحت و بہبود کو بہتر بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکز اس بات کا ثبوت ہے کہ جب سرکاری ادارے، اقوام متحدہ کے ادارے اور صحت کے نظام مشترکہ وژن کے ساتھ مل کر کام کریں تو موثر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں