ٹرمپ کے ایران پر حملے روکنے کے اعلان سے عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی

ٹرمپ کے ایران پر حملے روکنے کے اعلان سے عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مجوزہ فوجی حملے روکنے اور تہران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کا عندیہ دینے کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

رپورٹس کے مطابق جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، ہانگ کانگ اور آسٹریلیا کے شیئر بازاروں میں سرمایہ کاروں نے بھرپور خریداری کی

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وال اسٹریٹ کے اہم انڈیکس ایس اینڈ پی 500 میں تقریباً 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو اپریل کے بعد ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنیوں پر مشتمل نیسڈیک انڈیکس 2.5 فیصد جبکہ ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج تقریباً 1.9 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

امریکی مارکیٹوں میں مثبت رجحان کے بعد ایشیا پیسیفک خطے کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی نمایاں تیزی دیکھی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں