امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات میں ثالثی پر پاکستان کا کردار انتہائی قابلِ ستائش ہے: امورکایا کالاس
امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات میں ثالثی پر پاکستان کا کردار انتہائی قابلِ ستائش ہے: یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ خارجہ امورکایا کالاس
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان آٹھویں اسٹریٹجک مذاکرات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ خارجہ امور کایا کالاس کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران تنازع کے باعث پوری دنیا توانائی کے شدید بحران کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں ایران و امریکہ تنازع میں مستقل جنگ بندی اور مذاکرات کا تسلسل ناگزیر ہے، رواں سال کا اصل ہدف پاکستان اور یورپی یونین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستقبل پر مبنی بنانا ہے، عالمی و علاقائی استحکام کے لیے پاکستان اور یورپی یونین کے ترجیحی اہداف یکساں ہیں، پاکستان اور یورپی یونین شراکت داری نہ صرف تجارتی لحاظ سے اہم ہے بلکہ یہ معاشی ترقی کی ضامن ہے۔
کایا کالاس کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کرنے پر بے حد خوشی ہے۔
