ایران کے خلاف جنگی صورتحال بہت جلد ختم ہو جائے گی: امریکا

ایران کے خلاف جنگی صورتحال بہت جلد ختم ہو جائے گی: امریکا

امریکی  نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال بہت جلد ختم ہو جائے گی اور امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

وائٹ ہاؤس میں قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ اس صورتحال سے تھک چکا ہے۔ہم اس جنگ کو بہت جلد ختم کر دیں گے، ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے لیکن ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے اس معاملے میں بہت اچھا کام کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی کوشش ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکا جائے اور خطے میں کشیدگی مزید نہ بڑھے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں ریپبلکن اکثریت نے ایک قرارداد کو آگے بڑھانے کے حق میں ووٹ دیا ہے، جس کا مقصد ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کو کانگریس کی واضح منظوری سے مشروط کرنا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس قرارداد کے تحت صدر کو ایران کے خلاف جنگی اقدامات جاری رکھنے کیلئے کانگریس سے باقاعدہ اجازت درکار ہوگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں