اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تواسے مکمل تباہ کردیا جائےگا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے مکمل تباہ کردیا جائےگا۔
اپنے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا امید ہے ایران یہ انٹرویو دیکھ رہا ہوگا
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جانتا ہےکہ ایران نے زیر زمین سے کچھ میزائل نکالے ہیں، لیکن یہ سب ایک ہی دن میں تباہ کردیے جائیں گے۔
ایران کی سرزمین سے افزودہ یورینیم واپس لینے سے متعلق سوال پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ ضروری نہیں ہے، سوائے عوامی تعلقات کے نقطۂ نظر سے۔
