امریکی بحریہ کے تین ڈسٹرائر جنگی جہاز آبنائے ہرمز عبور کر گئے :امریکی صدر کا دعویٰ

امریکی بحریہ کے تین ڈسٹرائر جنگی جہاز آبنائے ہرمز عبور کر گئے :امریکی صدر کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ کے تین ڈسٹرائر جنگی جہاز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز عبور کر گئے حالانکہ راستے میں انہیں ایرانی حملوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایرانی فورسز نے امریکی جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم تمام میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے گئے

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے بھیجی گئی چھوٹی حملہ آور کشتیاں تباہ کر دی گئیں جبکہ کئی کشتیاں سمندر برد ہوگئیں۔ امریکی بحری جہاز مکمل طور پر محفوظ رہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی دفاعی نظام نے داغے گئے میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے جبکہ ڈرونز کو بھی ہدف تک پہنچنے سے پہلے مار گرایا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں