شدید گرمی کے باعث سندھ حکومت نے پنک گیمز ملتوی کردیے
گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سندھ حکومت نے اعلان کے ایک دن بعد ہی سندھ پنک گیمز ملتوی کردیے ۔
سندھ پنک گیمز 8 سے 10 مئی تک بے نظیر آباد میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
سندھ گیمز کا افتتاح خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو کرنا تھا ۔
سیکرٹری اسپورٹس منور مہیسر کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز نے ایونٹ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔اس لیے پنک گیمز ملتوی کردیے گئے ہیں۔
