ایران کے اعلیٰ حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ اختلافات کی دعوں کو مسترد کردیا

ایران کے اعلیٰ حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ اختلافات کی دعوں کو مسترد کردیا

ایران کے اعلیٰ حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے تہران کی قیادت میں اختلافات کی بات کی تھی۔ ایرانی قیادت نے واضح کیا ہے کہ ملک میں مکمل اتحاد موجود ہے اور قوم ایک آواز کے ساتھ کھڑی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے مشترکہ طور پر کہا کہ ایران میں کسی قسم کی اندرونی تقسیم نہیں ہے۔’ایران میں نہ کوئی شدت پسند ہے اور نہ ہی اعتدال پسند، ہم سب ایرانی اور انقلابی ہیں اور قوم و حکومت کے درمیان آہنی اتحاد موجود ہے۔‘

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے بھی اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ’ایران اختلافات کی سرزمین نہیں بلکہ اتحاد کا قلعہ ہے، ہم ایک روح اور ایک قوم ہیں۔‘

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت میں اختلافات کا دعویٰ کیا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں