ایران نے ملکی قیادت میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا

ایران نے ملکی قیادت میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا

ایران نے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر ہی ممکن ہیں۔

ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان مہدی طباطبائی نے ملکی قیادت میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی قیادت کے اندر مثالی اتحاد موجود ہے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دشمن سیاسی پروپیگنڈا کر رہا ہے اور جھوٹی کہانیاں گھڑ رہا ہے۔

مہدی طباطبائی کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کو جھوٹ پھیلانے کے بجائے اپنی وعدہ خلافی، دھونس اور فریب کاری بند کرنی چاہیے۔

ترجمان مہدی طباطبائی نے واضح کیا کہ ایران مذاکرات سے گریزاں نہیں، تاہم مذاکرات صرف اسی صورت ممکن ہے جب اسے انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں