لبنان میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں صحافی سمیت پانچ افراد شہید
لبنان میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں ایک صحافی سمیت کم از کم پانچ افراد شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وادی بقاع میں ڈرون حملہ کرتے ہوئے حزب اللہ کے دو ارکان کو نشانہ بنانے اور انہیں شہید کرنے کا دعویٰ کیا۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے دوران لبنانی صحافی امل خلیل بھی جان کی بازی ہار گئیں جن کی لاش تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے نکالی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے ال خیام اور دیگر علاقوں میں شدید اور منظم بمباری کی گئی، جس میں توپ خانے کا بھی استعمال کیا گیا۔ متعدد رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔
