بحری جہاز پر امریکی حملے کا مؤثر جواب دیا جائے گا:ایران

بحری جہاز پر امریکی حملے کا مؤثر جواب دیا جائے گا:ایران

ایرانی حکام نے اس کارروائی کو جارحیت  قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اس اقدام کا جلد اور مؤثر جواب دیں گی۔

امریکی سینٹکام  نے  قبضے میں لیے جانے والے ایران کے بحری جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

امریکی سینٹکام  نے  قبضے میں لیے جانے والے ایران کے بحری جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

سینٹکام کے مطابق امریکی میرینز  نے جہاز  پر قبضہ کر لیا اور یہ ایرانی تجارتی جہاز اب امریکا کی تحویل میں ہے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک ایرانی مال بردار جہاز ٹوسکا نے امریکی بحری ناکہ بندی عبور کرنے کی کوشش کی مگر یہ ان کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز ٹوسکا کو امریکی بحریہ نے تحویل میں لے لیا ہے

ایران نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فورسز نے بحیرۂ عمان کے پانیوں میں ایرانی تجارتی جہاز پر فائرنگ کی اور اس کے نیویگیشن سسٹم کو ناکارہ بنا دیا جبکہ متعدد اہلکار جہاز پر سوار تھے اور جہاز کو قبضے میں لے لیا گیا۔

ایرانی حکام نے اس کارروائی کو جارحیت  قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اس اقدام کا جلد اور مؤثر جواب دیں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں