ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے اہم اور مثبت کردار ادا کیا:امریکی نائب صدر

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے اہم اور مثبت کردار ادا کیا: امریکی نائب صدر

واشنگٹن: امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔

ایک بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز کو خاص کریڈٹ دینا چاہتے ہیں، جنہوں نے بطور میزبان غیر معمولی صلاحیت اور قائدانہ کردار کا مظاہرہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کی ریاستی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کو ممکن بنانے میں مدد دی، جو ایک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات نہیں کر رہے تھے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی اور سفارتی کوششوں نے دونوں ممالک کو ایک میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں