علاقائی خطرات سے نمٹنے میں امریکا اورپاکستان کا مشترکہ مفاد ہے:ترجمان

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بہت زیادہ نقصان اٹھایا، کسی بھی ملک کو ایسی دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر تشویش ہے، متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق، مذہبی، اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع کے حق کا احترام کیا جائے

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں