کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب ملت ایکسپریس کی 3 بوگیاں ٹریک سے اتر نے سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب ملت ایکسپریس کو حادثہ پیش آگیا
حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کا شکار ملت ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا تھا کہ کراچی سے پنڈی جانے والی گرین لائن اپ کو بولہاری اسٹیشن پر روک لیا گیا جبکہ ہزارہ ایکسپریس کو ڈاؤن ٹریک پر حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

