حوثیوں کا سعودی عرب کے دو آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صنعاء: یمن کی حوثی تحریک انصاراللہ نے سعودی عرب کے دو آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
صنعاء: یمن کی حوثی تحریک انصاراللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے دو آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کے مطابق دونوں ٹینکر ان کی جانب سے اعلان کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق انصاراللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بحری کارروائی ان جہازوں کے خلاف کی گئی جو ان کی تنبیہ کے باوجود سفر جاری رکھے ہوئے تھے۔گروپ کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام یمن پر عائد محاصرے کے ردعمل میں کیا گیا۔
دوسری جانب سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحیرہ احمر میں سفر کے دوران سعودی ملکیت کے ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کے اگلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم جہاز کا تمام عملہ محفوظ رہا۔
