امریکا کو تجارت کے حوالے سے موجودہ حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا: باقر قالیباف

امریکا کو تجارت کے حوالے سے موجودہ حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا: باقر قالیباف

ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کی ایران کے خلاف جنگ کے بعد حالات بدل چکے ہیں اور اب امریکا کو تجارت کے حوالے سے موجودہ حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ازبکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران محمد باقر قالیباف نے کہا کہ جنگ کے بعد حالات ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوئے ہیں اور حالیہ پیش رفت نے امریکا کو نئے حقائق قبول کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔موجودہ ماحول میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے جبکہ انہیں امید ہے کہ مستقبل میں پابندیاں اٹھانے کی بنیاد بھی تیار ہو جائے گی۔

محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ایران اور عمان کے مشترکہ انتظام اور خطے میں امریکی سرگرمیوں میں کمی کے باعث ٹرانزٹ تعاون کو فروغ دینے کے لیے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں