آبنائے ہرمز امریکا کےکنٹرول میں ہے،کسی جہاز کو ایرانی بندرگاہ جانےکی اجازت نہیں: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ ایران کی پوری بحریہ سمندر کی تہہ میں ہے، ایران کی فضائیہ ختم ہو چکی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اینٹی ائیر کرافٹ اور ریڈار کا صفایا کر دیا گیا ہے، ایران کی نیوکلیئر لیبز اور اسٹوریج ایریاز کو بی 2 بمباروں نے ختم کر دیا تھا، ان کے رہنما مر چکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی ہے اور آبنائے ہرمز امریکا کےکنٹرول میں ہے، کسی جہاز کو ایرانی بندرگاہ جانے کی اجازت نہیں
صدر ٹرمپ نے کہا ایران معاشی بدحالی کا شکار ہے، آبنائےہرمزپرناکہ بندی سے ایران کو تقریباً 500 ملین ڈالر کا یومیہ نقصان ہورہاہے۔
