دھابیجی پورٹ قاسم سے رابطے کے باعث اہم صنعتی و معاشی مرکز بن سکتا ہے: وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےداؤدی بوہرہ بزنس سمٹ کا دورہ کیا۔
سید مراد علی شاہ نےاپنے خطاب میں کہا کہ داؤدی بوہرہ برادری سندھ کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے،بوہرہ برادری نے نسلوں سے تجارت، صنعت اور فلاحی کاموں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے،سندھ حکومت بوہرہ برادری کے سرمایہ، تجربے، مہارت اور عالمی روابط سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے،ہمارا شہر کراچی ملک کا تجارتی اور مالیاتی مرکز ہے،سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں مینوفیکچرنگ، ٹیکسٹائل، ادویات، آئی ٹی اور قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں،دھابیجی، خیرپور اور بن قاسم اسپیشل اکنامک زونز صنعتی سرمایہ کاروں کیلئے اہم مواقع فراہم کرتے ہیں، دھابیجی پورٹ قاسم سے رابطے کے باعث اہم صنعتی و معاشی مرکز بن سکتا ہے،ہماری ترجیح سرمایہ کاری کے ذریعے صنعتیں، پیداوار، برآمدات اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے،سندھ حکومت کاروبار میں آسانی، سرمایہ کاری کے تحفظ اور پالیسی تسلسل کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سرمایہ کاری سہولت کاری کا مقصد منظوریوں سے کاروبار کے قیام تک سرمایہ کاروں کی مدد کرنا ہے، مقامی کاروباری افراد اور عالمی سرمایہ کاروں کے مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں،نجی شعبہ پائیدار معاشی ترقی کا انجن ہے، ہر نئی سرمایہ کاری روزگار پیدا کرتی ہے۔سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے چھوٹے کاروبار اور خواتین کے کاروبار کو معاونت فراہم کر رہے ہیں۔تجربہ کار کاروباری خاندان نوجوان کاروباری افراد کی رہنمائی اور ٹیکنالوجی منتقلی میں کردار ادا کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صنعت، ٹرانسپورٹ، توانائی، زراعت، صحت اور تعلیم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے وسیع امکانات ہیں،سندھ کی بوہرہ برادری نئی نسل کے کاروباروں کے قیام اور فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔بوہرہ کاروباری افراد اکنامک زونز میں سرمایہ کاری اور مقامی کاروباری افراد سے شراکت داری کریں،سندھ کے باصلاحیت نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے،سنجیدہ سرمایہ کاروں کی تجاویز پر سندھ حکومت قانون کے مطابق مکمل تعاون کرے گی۔ سندھ حکومت اور بوہرہ کاروباری برادری کے درمیان مسلسل رابطے کا باضابطہ نظام قائم ہونا چاہیے۔آج کا بزنس سمٹ عملی تعاون، سرمایہ کاری اور دیرپا کاروباری شراکت داری کی بنیاد بنے گا۔مواقع کی تلاش سے شراکت داری، سرمایہ کاری اور خوشحالی کی جانب بڑھنا ہوگا۔
