کراچی میں 516 عمارتیں سیل، وزیر اعلی سندھ کو رپورٹ پیش
کراچی: کمشنر کراچی آفس نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اب تک کی گئی غیر قانونی بغیر اجازت تعمیر عمارتوں کی رپورٹ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کر دی ہے۔ کمشنر کراچی آفس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کراچی میں غیر قانونی اور غیر مجاز زیرِ تعمیر عمارتوں کے خلاف جاری کارروئیوں میں مجموعی طور پر 27 نومبر تک 16 5 عمارتیں سیل کی ہیں جبکہ انتہائی غیر محفوظ بلااجازت زیر تعمیر عمارتوں کو منہدم کرنے کا کام سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھاٹی کی مدد سے شروع کر دیا گیا ہے۔
مختلف اضلاع میں زیرِ تعمیر 262 عمارتوں کے حوالے سے کارروائیاں کی گئیں، جن میں سے 158 عمارتیں سیل کی گئیں جبکہ 12 عمارتوں کو نوٹس جاری کیے گئے۔ ایک مقام پر معائنے کے وقت تعمیراتی کام رکا ہوا پایا گیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق ضلع کورنگی میں 48 عمارتوں میں سے 41 سیل کی گئیں اور 7 کو نوٹس جاری کیے گئے، ضلع کیماڑی میں 19 عمارتوں میں سے 12 سیل کی گئیں اور 5 کو نوٹس جاری ہوئے جبکہ ایک مقام پر تعمیراتی کام بند پایا گیا۔ضلع غربی میں 12، ملیر میں 21، وسطی میں 64، جنوبی میں 61 اور شرقی میں 37 عمارتوں کا ریکارڈ مرتب کیا گیا۔
ان میں ضلع ملیر کی 8، وسطی کی 5، جنوبی کی 55 اور شرقی کی 37 عمارتیں سیل کی گئیں۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی اور بلا اجازت تعمیرات کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
جن سب ڈویژنز اور اضلاع میں جن غیر محفوظ عمارتوں کو منہدم کیا جارہا ان میں مندرجہ ذیل عمارتیں شامل ہیں 1. C-21/1، 18بلاک 2. R-223، بلاک 18 3. R-1658، بلاک 14، 4. R-144، بلاک 15،5. B-65، بلاک 5، کراچی ایڈمنسٹریٹو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (KAECHS) پلاٹ نمبر C-132، بلاک 4، جمشید ٹاؤن پلاٹ نمبر B-23، بلاک 5، کراچی ایڈمن سوسائٹی 8. C-220، بلاک 4، کراچی ایڈمن سوسائٹی، میں واقع عمارتیں شامل ہیں کراچی انتظامیہ کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق غیر قانونی اور غیر محفوظ تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
