میئر کراچی نے بلڈر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر دیں
کراچی: میئر کراچی نے بلڈر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر دیں
شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور سڑکوں پر ملبہ پھینکنے کے خلاف میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر محکمہ انفورسمنٹ نے سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔
شہر بھر میں خلاف ورزی کرنے والے بلڈرز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کلفٹن میں متعدد بلڈرز پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔
