سیسی اور ICMAپاکستان کے درمیان افسران و عملے کی تربیت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

سیسی اور ICMAپاکستان کے درمیان افسران و عملے کی تربیت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی: سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMAP) کے درمیان افسران اور عملے کی تربیت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب سیسی ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض صنوبر خان نے انجام دیے۔ کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور شرکاء کو ادارے کی کارکردگی اور اہداف کے بارے میں بریفنگ دی۔ تقریب میں وائس کمشنر سیسی سکندر بلوچ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان، سیسی ہیڈآفس کے ڈائریکٹرز،  ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ICMAپاکستان کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر اعجاز خان، سینئر ڈائریکٹر لال محمد، کنسلٹنٹ خالد صاحب اور شمس بیابانی، سربراہ جاب پلیسمنٹس اینڈ انڈسٹریل لنکیجز ڈیپارٹمنٹ، تقریب میں موجود تھے۔

کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے کہا کہ ادارے کے آڈٹ اور اکاؤنٹس کے شعبوں سے وابستہ افسران و ملازمین کی پیشہ ورانہ تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اس طرح کے تربیتی کورسز سے ادارے کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی سی ایم اے پاکستان عامر اعجاز خان نے کمشنر سیسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ICMA پاکستان کو قائم ہوئے 75 سال ہو چکے ہیں۔ ادارہ طلبہ کی تعلیم پر خطیر رقم خرچ کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ادارہ طلبہ کو جاب پلیسمنٹ کی سہولت فراہم کرنے میں نمایاں ہے اور 2016 سے ایف پی سی سی آئی (FPCCI) سے ایوارڈز حاصل کر رہا ہے۔ ادارہ سینٹر آف ایکسیلنس ہے اور سیسی کے ساتھ مل کر تربیتی پروگرام ترتیب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے ہم سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جس سے دونوں اداروں کو فائدہ ہوگا۔

تقریب کے آخر میں کمشنر سیسی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی سی ایم اے نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ بعد ازاں کمشنر سیسی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو سندھ کی روایتی اجرک کا تحفہ اور سیسی کی یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ ICMA کی جانب سے شمس بیابانی نے کمشنر سیسی کو تحائف پیش کیے۔ آخر میں سیسی کے فوکل پرسن، ڈائریکٹر سعادت میمن نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اختتامی کلمات ادا کیے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں