وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے وفد کے ساتھ اہم اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کے وفد کے ساتھ اہم اجلاس
اجلاس میں سکھر، کراچی اور حیدرآباد ایئرپورٹ کے منصوبوں اور ایوی ایشن یونیورسٹی کے قیام کا جائزہ لیا گیا
وزیراعلیٰ سندھ کی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو صوبائی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی
مراد علی شاہ نے متعلقہ محکموں کو زمین کی فراہمی، سڑکوں کے رابطے اور ترقیاتی امور میں سہولت دینے کی ہدایت کر دی
اجلاس کا مقصد سندھ کا ایوی ایشن انفراسٹرکچر، مسافروں کے لیے سہولیات، پروازوں کی سیکیورٹی اور تعلیمی شعبے کو بہتر بنانا ہے
اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور کمشنر کراچی حسن نقوی شریک
ترجمان کے مطابق پی اے اے وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے کی، وفد میں انجینئر سمیع سعید، انجینئر کاشف شاہ، عبدالباسط، انجینئر ظفر اللہ مہیسر، انجینئر حافظ زاہد، انجینئر عرفان خان اور احتشام شامل تھے،
سکھر گرین فیلڈ ایئرپورٹ (Greenfield Airport Sukkur):
سکھر ریجن میں نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹ کے فزیبلٹی اسٹڈی کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ
بریفنگ میں بتاگیا کہ نیا مجوزہ سکھر ایئرپورٹ بالائی سندھ اور قریبی علاقوں کے لیے ایک علاقائی گیٹ وے کے طور پر کام کرے گا، مجوزہ سکھر ایئرپورٹ سالانہ 16 لاکھ مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا،نئے سکھر ایئرپورٹ پر بڑے طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کی گنجائش موجود ہوگی،کراچی سے متبادل راستے پر موڑے جانے والے طیارے بھی سکھر ایئرپورٹ پر لینڈ کر سکیں گے۔موجودہ سکھر ایئرپورٹ کو فضائی حدود، زمین کی قلت اور مستقبل کی توسیع میں رکاوٹوں کا سامنا ہے، اسٹڈی کے مطابق سکھر ریجن کے تین گھنٹے کے فاصلے پر 2 کروڑ 96 لاکھ سے زائد کی آبادی موجود ہے۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو نئے ایئرپورٹ کی تعمیر کے لیے تقریباً 3,000 ایکڑ زمین درکار ہے،
پی اے اے نے زمین کے حصول کے عمل میں سندھ حکومت سے مدد مانگ لی
سندھ حکومت کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) موڈ کے تحت منصوبے میں شراکت داری کی دعوت
وزیراعلیٰ سندھ کی حکام کو زمین اور رابطوں کے معاملات پر پی اے اے کے ساتھ کوآرڈینیشن کی ہدایت
اجلاس میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی (JIAP Karachi) پر گفتگو
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جاری اپ گریڈیشن اور جدید کاری کا بھی جائزہ لیا گیا
کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولیات، فلورنگ، سیلنگ، لائٹنگ، سائن ایج اور کار پارکنگ کو بہتر بنایا جا رہا ہے
ایئرپورٹ کی تزئین و آرائش میں وادی سندھ کی تہذیب، ثقافتی ورثے اور تاریخ کے رنگ جھلکیں گے
کراچی ایئرپورٹ منصوبے کا PC-I اور تفصیلی ڈیزائن تیار کیا جا رہا ہے، تکمیل کی مدت دو سال ہے
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فلیگ شپ رن وے کی تعمیرِ نو اور توسیع کا کام معاہدے کی مدت میں مکمل کر لیا گیا
کراچی ایئرپورٹ کا رن وے 3,200 میٹر سے بڑھا کر 3,500 میٹر کر دیا گیا اور اسے فعال کر دیا گیا ہے
ٹیکسی ویز، ایئرفیلڈ لائٹنگ اور نیوی گیشن کے نظام کو بھی اپ گریڈ کر دیا گیا ہے
کراچی ایئرپورٹ پر 285 فٹ بلند نیا اے ٹی سی (ATC) ٹاور اور جدید 10 بے فائر اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا
نئے اے ٹی سی ٹاور اور فائر اسٹیشن سے ہنگامی ردعمل اور فضائی آپریشنز کی نگرانی میں بہتری آئے گی
کراچی ایئرپورٹ ٹرمینل کی توسیع کے لیے دو مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے
پہلے آپشن کے تحت ٹرمینل بلڈنگ کو 1 لاکھ 15 ہزار مربع میٹر سے بڑھا کر 4 لاکھ مربع میٹر کیا جائے گا
توسیع کے پہلے آپشن کے تحت بورڈنگ برجز کی تعداد 12 سے بڑھا کر 25 کر دی جائے گی
دوسرے بڑے آپشن کے تحت 50 بورڈنگ برجز اور سالانہ 7 کروڑ 50 لاکھ (75 ملین) مسافروں کی گنجائش پیدا کی جائے گی
وزیراعلیٰ سندھ کی سڑکوں کی رابطے اور توسیعی منصوبوں کے لیے متعلقہ محکموں کو پی اے اے سے قریبی رابطے کی ہدایت
اجلاس میں حیدرآباد ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن (Hyderabad Airport Upgrade) پر گفتگو
حیدرآباد ایئرپورٹ کو علاقائی ایوی ایشن حب اور کراچی کے متبادل ایئرپورٹ کے طور پر اپ گریڈ کرنے کا پلان پیش
حیدرآباد ایئرپورٹ کے موجودہ 7,000 فٹ طویل رن وے کو بڑھا کر 11,500 فٹ کیا جائے گا
منصوبے سے حیدرآباد اور قریبی علاقوں سے زرعی اور دیگر مصنوعات کی نقل و حمل اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا
حیدرآباد ایئرپورٹ کراچی ایئرپورٹ پر فضائی دباؤ کی صورت میں متبادل لینڈنگ کا بہترین آپشن بنے گا
حیدرآباد ایئرپورٹ کی تقریباً 1,473 ایکڑ زمین پر انتقالِ اراضی اور تجاوزات کے حل نہ ہونے والے مسائل کا سامنا ہے
پی اے اے نے مسائل کے حل اور اس اہم اسٹریٹجک منصوبے پر عملدرآمد کے لیے سندھ حکومت سے تعاون مانگ لیا
وزیراعلیٰ سندھ کی صوبائی حکام کو ترجیحی بنیادوں پر زمین کے مسائل کا جائزہ لینے اور پی اے اے سے تعاون کی ہدایت
اجلاس میں سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد (CATI) کا یونیورسٹی میں تبادلہ
حیدرآباد کے سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (CATI) کو پاکستان کی پہلی مخصوص ایوی ایشن یونیورسٹی میں بدلا جائے گا
1982 میں 100 ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم کیٹی (CATI) آئی سی اے او (ICAO) کا ریجنل ٹریننگ سینٹر رہا ہے
کیٹی (CATI) نے اب تک 49 ممالک کے 25,000 سے زائد افراد کو 2,500 کورسز کے ذریعے تربیت فراہم کی ہے
کیٹی کے پاس ایئر نیوی گیشن، ایئرپورٹ سروسز، ریگولیٹری سروسز اور ایوی ایشن مینجمنٹ کے چار اسکولز موجود ہیں
پاکستان میں فی الحال ایچ ای سی (HEC) سے منظور شدہ کوئی بھی ایسی یونیورسٹی نہیں جو صرف ایوی ایشن کے شعبے کے لیے وقف ہو
مجوزہ یونیورسٹی ہوابازی کے شعبے میں تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرے گی
پی اے اے نے کوٹری کو حیدرآباد سٹی سے جوڑنے والی سڑک کی تعمیر کے لیے سندھ حکومت سے مدد مانگ لی
ایوی ایشن یونیورسٹی کے لیے سائٹ پر موجود موجودہ گرے اسٹرکچرز (Grey Structures) کو استعمال کرنے کی تجویز
وزیراعلیٰ سندھ نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے محکموں کو سڑکوں کے رابطے اور دیگر صوبائی ضروریات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی
مراد علی شاہ نے کہا کہ انفراسٹرکچر منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے صوبائی حکومت اور پی اے اے کے درمیان مربوط منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی اپنے دائرہ اختیار میں زمین، سڑکوں کے رابطے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت
مراد علی شاہ نے کہا کہ بہتر ایوی ایشن انفراسٹرکچر سے سندھ کے بڑے شہروں اور معاشی مراکز کے درمیان رابطے مضبوط ہوں گے، منصوبوں سے تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت کو فروغ ملے گا اور مسافروں کے لیے خدمات میں بہتری آئے گی،
مراد علی شاہ نے پی اے اے وفد کو یقین دلایا کہ اسٹریٹجک اہمیت کے منصوبوں کے لیے صوبائی حکومت مکمل تعاون کرے گی
ایئرپورٹ کی ترقی کو علاقائی سڑکوں کے نیٹ ورک اور وسیع تر ترقیاتی منصوبہ بندی کے ساتھ مربوط کیا جائے، وزیراعلیٰ کی ہدایت
