گڈاپ ٹاؤن کو صاف ستھرا بنانے کے لئے خصوصی صفائی مہم اور فیلڈ آپریشن کیا جارہا ہے: طارق عزیز بلوچ
کراچی: ٹاؤن میو نسپل کار پوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اور میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز کی خصوصی ہدایات پر گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی، کچرے کے خاتمے اور گلیوں و سڑکوں کو آمدورفت کے لیے بہتر بنانے کے حوالے سے خصوصی صفائی مہم اور فیلڈ آپریشن کیا جارہا ہے۔
ٹی ایم سی گڈاپ کے سینی ٹیشن عملے اور متعلقہ فیلڈ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں صفائی کا کام تیز کرتے ہوئے سڑکوں، گلیوں اور عوامی گزرگاہوں پر موجود رکاوٹوں کو ہٹانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ آپریشن کے دوران جمع شدہ کچرے اور ملبے کوصاف کرنے اور شہریوں کی آمدورفت میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ٹی ایم سی گڈاپ کی اہم ذمہ داری ہے۔ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود عملے کو مزید فعال کیا گیا ہے۔ اس لیے ان کے خاتمے اور صفائی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔
میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے کہا کہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات کی نگرانی کی جا رہی ہے اور متعلقہ افسران و عملے کو فیلڈ میں موجود رہ کر کام کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔علاقوں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹشن محمد افضل لغاری نے کہا کہ چیئرمین،وائس چیئر مین اور میونسپل کمشنر کی ہدایات پر سینیٹیشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ مختلف گلیوں اور سڑکوں سے کچرا، ملبہ اور دیگر رکاوٹیں ہٹائی جا رہی ہیں، جبکہ صفائی کے بعد متعلقہ مقامات کو کلیئر کرنے کے لیے بھی عملے کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ۔
