ایم سی صدر ٹاؤن سے ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے صدر الیاس جدون کی وفد کے ہمراہ ملاقات، ملازمین کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال

ایم سی صدر ٹاؤن سے ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے صدر الیاس جدون کی وفد کے ہمراہ ملاقات، ملازمین کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال

کراچی: میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن ذیشان صالح سے ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے صدر الیاس جدون کی وفد کے ہمراہ ملاقات، ملازمین کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال

میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن ذیشان صالح سے ایمپلائز ایکشن کمیٹی صدر ٹاؤن کے وفد نےٹاؤن کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی، جس میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے ملازمین سے متعلق مختلف امور اور مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے صدر الیاس جدون نےملاقات کے دوران ملازمین کو درپیش مسائل، ان کے جائز مطالبات، دفتری امور اور ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف معاملات میونسپل کمشنر کے سامنے پیش کیے گئے۔ وفد نے ملازمین کے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنے تحفظات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن ذیشان صالح نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کے انتظامیہ اپنے ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہی ہے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی جائے گی کہ قواعد و ضوابط کے مطابق مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

میونسپل کمشنر ذیشان صالح نے مزید کہا کہ ملازمین کسی بھی ادارے کی کارکردگی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کے جائز مسائل کا حل اور بہتر دفتری ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جبکہ دونوں جانب سے باہمی تعاون اور مسائل کے حل کے لیے رابطے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں