کوشش کر رہے ہیں کہ سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر سے بہتر کیا جائے:راشد خاصخیلی

کوشش کر رہے ہیں کہ سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر سے بہتر کیا جائے:راشد خاصخیلی

کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ ٹاؤن میں سڑکوں سمیت گلیوں کے انفرااسٹرکچر کو بہتر سے بہتر کیا جائے جس کیلئے ترقیاتی کام  ٹاؤن ودیگر اداروں کے تعاون سے کئے جارہے ہیں  ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ بلاک 3 سے محمد خان گوٹھ تک کی جانے والی سڑک کی تعمیر کے کام کے معائنے کے دوران کیا۔

انہوں نے ترقیاتی کام کے معیار کے ساتھ متعلقہ افسران سے ترقیاتی کاموں  کے حوالے سے  بریفنگ بھی حاصل کی اور ہدایت کی کہ معیاری کام کو اولین ترجیح دی جائے انہوں نے کہا کہ  عرصہ دراز سے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں آج کافی بلدیاتی مسائل حل کر لئے گئے ہیں یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا کہ عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے حل کیلئے دستیاب وسائل میں ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے ہدایت کی کہ ٹاؤن کے محکمہ جات بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ،عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں