واٹر کارپوریشن اور ایف ڈبلیو او کے درمیان ڈملوٹی پائپ لائن کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شہر میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے اہم اقدام
واٹر کارپوریشن اور ایف ڈبلیو او کے درمیان ڈملوٹی پائپ لائن کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا
ڈملوٹی سے شہر کو اضافی پانی کی فراہمی کے لیے پائپ لائن تعمیر کی جائے گی
میئر کراچی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد ڈملوٹی سے ڈیفنس اور کلفٹن کو یومیہ 10 ملین گیلن اضافی پانی فراہم ہوگا، ڈملوٹی پائپ لائن منصوبے کی تعمیر آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی۔ڈملوٹی پائپ لائن منصوبہ 12 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈملوٹی پائپ لائن منصوبے پر تقریباً 14 ارب روپے لاگت آئے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈملوٹی سے اضافی پانی کی فراہمی سے ڈیفنس اور کلفٹن میں پانی کی قلت کم کرنے میں مدد ملے گی۔یومیہ 10 ملین گیلن اضافی پانی کی فراہمی پانی کی قلت پر قابو پانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔منصوبہ حکومت سندھ اور واٹر کارپوریشن کی مشترکہ کاوش ہے، حکومت سندھ کے تعاون سے شہر میں پانی کی فراہمی کا نظام مزید بہتر اور مستحکم بنایا جا رہا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا ڈملوٹی منصوبے کے لیے حکومت سندھ کے تعاون پر اظہار تشکر
معاہدے کی تقریب میں ایف ڈبلیو او ہیڈ بریگیڈیئر عدنان اختر علی، اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر عمران اصغر، ایڈمنسٹریٹو ڈی ایچ اے بریگیڈیئر امیر نواز خان اور سیکریٹری بلدیات ڈاکٹر وسیم شمشاد سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت
تقریب میں رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ، پیپلز پارٹی کے رہنما سید نجمی عالم، ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی، سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور سی او او انجینئر اسداللہ خان کی شرکت
سیکریٹری بورڈ عبدالرقیب، پی ڈی ڈملوٹی محمد زاہد سمیت واٹر کارپوریشن اور دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک
