سندھ اور ملائیشیا کے درمیان معاشی و تجارتی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملائیشیا کے نئے قونصل جنرل محمد یونس ابراہیم کی ملاقات
سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ ملائیشیا کے نئے قونصل جنرل کو تعیناتی پر مبارکباد، سندھ میں محمد یونس ابراہیم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ملاقات میں پاک ملائیشیا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال
سید مراد علی شاہ کا ملائیشین قونصل جنرل کو سندھ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
ملائیشین قونصل جنرل محمد یونس ابراہیم کا خیرمقدم اور تعاون کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ سندھ سے اظہار تشکر
سندھ اور ملائیشیا کے درمیان معاشی و تجارتی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
سید مراد علی شاہ کی ملائیشین سرمایہ کاروں کو سندھ کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت
ملائیشین قونصل جنرل نے کہا کہ سندھ حکومت کے سرمایہ کاری کے فروغ، بالخصوص پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔
سندھ اور ملائیشیا کے درمیان سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار
ملائیشین قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ کراچی سے کوالالمپور کے لیے براہِ راست پروازوں کا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محمد یونس ابراہیم نے کہا کہ کراچی، کوالالمپور براہِ راست پروازوں سے تاجروں کو سہولت اور دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔
