چیئرمین گڈاپ ٹاؤن  اور ایم سی سے پارلیمانی لیڈر و کونسل ممبر میر عباس تالپور کی ملاقات، جاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال

چیئرمین گڈاپ ٹاؤن  اور ایم سی سے پارلیمانی لیڈر و کونسل ممبر میر عباس تالپور کی ملاقات، جاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز سے پارلیمانی لیڈر و کونسل ممبر میر عباس تالپور نے خصوصی ملاقات کی، جس میں گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل اور بالخصوص یوسی گلشن حدید میں تجاوزات کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ یوسی گلشن حدید میں تجاوزات اور سرکاری اراضی کے تحفظ کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے ممبران کی مشاورت سے تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر حل کیئے جارہے ہیں۔ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاہم کارروائی کے دوران قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔

میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تجاوزات کے خلاف کارروائی قانون اور ضابطے کے مطابق کی جائے گی تاکہ سرکاری اراضی کا تحفظ اور عوامی مفاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر پارلیمانی لیڈر و کونسل ممبر میر عباس تالپور نے کہا کہ چیئر مین طارق عزیز بلوچ،وائس چیئر مین جام محمد جو کھیو، میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز اور تمام افسران کی ساتھ مل کر گڈاپ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور عوامی مسائل کیلئے کیے جانے والے اقدامات اور یوسی گلشن حدید میں تجاوزات کے مسئلے کو قانون کے مطابق حل کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ اس موقع پرگڈاپ ٹاؤن کے محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں