سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیر انتظام کینٹ ریلوے اسٹیشن کراچی میں صفائی ستھرائی کا انتظام

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیر انتظام کینٹ ریلوے اسٹیشن کراچی میں صفائی ستھرائی کا انتظام

کراچی: منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈفواد غفار سومرو کی ہدایت پر ضلع جنوبی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات سنبھالنے والی کمپنی آئسس کینٹ ریلوے اسٹیشن کراچی میں صفائی اور دیگر آپریشن بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے۔یہ سلسلہ باہمی معاہدےMOU کے تحت جاری ہے۔ اس مقصد کے لیے تربیت یافتہ سپروائزرز اور صفائی کے عملے پر مشتمل ٹیم روزانہ کی بنیاد پر اسٹیشن کے مختلف حصوں میں صفائی کے جامع آپریشنز انجام دے رہی ہے۔

آئسس کی جانب سے صفائی کے لیے جدید اور اعلیٰ معیار کی مشینری اور آلات استعمال کیے جا رہے ہیں، جن میں کچرا رکھنے کے لئے ٹرالیاں، ویکیوم کلینرز، ہائی پاور ایئر بلورز، پریشر واشرز، اسکرَبنگ مشینیں، مکینیکل سویپرز اوردیگر اشیاء شامل ہیں۔ان سہولیات کی مدد سے اسٹیشن کے پلیٹ فارمز، راستوں، انتظار گاہوں اور دیگر مقامات کی  صفائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔صفائی کے آپریشنز کو مختلف کاموں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں جھاڑو لگانا، اسکرَبنگ کرنا، فرش کی دھلائی، شیشوں اور کھڑکیوں کی صفائی، ٹرین ٹریکس کی صفائی اور ایئر بلورز کے ذریعے فوری خشک کرنے کا عمل شامل ہے۔

اس جامع نظام کے تحت اسٹیشن کے کسی بھی حصے کو صفائی سے نظرانداز نہیں کیا جاتا۔صفائی کے عملے کی حفاظت کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ تمام اہلکاروں کو یونیفارم، حفاظتی جوتے، دستانے اور ماسک فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ محفوظ ماحول میں اپنے فرائض انجام دے سکیں۔وی آئی پی لاؤنج میں روزانہ ویکیوم کلیننگ اور کھڑکیوں کی صفائی کے ذریعے مسافروں کے لیے صاف ستھرا، آرام دہ اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق ماحول برقرار رکھا جا رہا ہے۔ خواتین کے واش رومز کی صفائی اور سینی ٹائزیشن کے لیے تین خواتین اہلکاروں کو متعین کیا گیا ہے۔ جو حفظانِ صحت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔دیگر تفصیلات میں کینٹ ریلوے اسٹیشن پر تین شفٹوں میں 250سینیٹری ورکرز وعملہ تعینات کئے گئے ہیں جو چوبیس گھنٹے اسٹیشن کے مختلف راستوں، انتظار گاہوں،گزرگاہوں اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی کے انتظامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ٹرینوں کے اندرونی حصوں میں بھی جامع صفائی کا عمل جاری رہتا ہے، جس میں فرش کی صفائی اور پوچھا، واش رومز کی سینیٹائزیشن، پانی کی ٹینکیوں کو دوبارہ بھرنا شامل ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں