میئر کراچی نے گزری میں فواز وقاصی کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کردیا
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر سید نجمی عالم، ٹاؤن چیئرمین لیاری خلیل ہوت، کرم اللہ وقاصی اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کمیونٹی سینٹرز کا شمار بھی بنیادی سہولتوں میں ہوتا ہے، اس سہولت کے بغیر معاشرہ سماجی طور پر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ بڑے لوگ اور صاحبِ حیثیت افراد بڑے بڑے لان میں اپنے پروگرام کرلیتے ہیں، مگر عام آدمی کے لیے کوئی راستہ نہیں ہوتا، جس پر ہم اب بڑے پیمانے پر کام کررہے ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم شہریوں کے لیے مزید کمیونٹی سینٹرز بنائیں گے اور شہر کو دوبارہ روشن شہر بنائیں گے۔ کراچی اس وقت پاکستان کا واحد بڑا شہر ہے جہاں بلدیاتی حکومت فعال ہے، جس کا ثبوت پورے شہر میں جاری ترقیاتی کام ہیں۔ ماضی میں جنہوں نے شہر کا بیڑا غرق کیا، انہیں بھی آج الگ انتظامی یونٹ چاہیے۔
