یلو لائن کرپشن کیس میں جھامنداس کی ضمانت مسترد، عدالت سے گرفتار
یلو لائن کرپشن کیس، شریک ملزم کی ضمانت مسترد، عدالت سے گرفتار
اینٹی کرپشن کورٹ نے یلو لائن کرپشن کیس میں شریک ملزم جھامن داس کی ضمانت مسترد کردی، عدالتی فیصلے کے بعد ملزم کو عدالتی احاطے سے گرفتار کرلیا گیا۔
جج امین اللہ صدیقی نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جھامن داس نے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی۔
عدالت مرکزی ملزم ضمیر عباسی کی ضمانت بھی مسترد کرچکی ہے، ملزمان پر 8.5 ارب روپے کی کرپشن اور بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔
